ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوڈ سے کے پجاری یوگی آدتیہ ناتھ سے سبق لینے کی ضرورت نہیں؛ بیندور میں سدارامیا کا خطاب

گوڈ سے کے پجاری یوگی آدتیہ ناتھ سے سبق لینے کی ضرورت نہیں؛ بیندور میں سدارامیا کا خطاب

Tue, 09 Jan 2018 14:00:59    S.O. News Service

بیندور،8؍ جنوری (ایس او نیوز)انسانیت سے عاری بی جے پی لیڈر سے ہندو توا کے بارے میں ہمیں سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے ، ہم بھی ہندو ہیں لیکن ہم انسانیت رکھنے والے ہندو ہیں گوڈسے کے پجاریورں سے ہمیں سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان باتوں کا اظہار کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کیا ۔ وہ بیندور میں حکومت کے اقدامات سے عوام کو واقف کرانے کے لئے منعقد پروگرام میں عواام سے خطا ب کررہے تھے۔ 

اُتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوگی گوڈ سے کے پجاری ہیں اور ہمیں گوڈسے کے پجاریورں سے سبق لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

سدارامیا نے کہا کہ اترپر دیش میں جنگل راج قائم ہے اور یوگی آدتیہ ناتھ جنگل راج کے وزیر اعلیٰ ہیں مزید کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ گاندھی کے قابل نتھورام گوڈ سے کی پوجا کرتے ہیں اور یوگی سے ہم کو ترقی کا سبق لینے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ 

سدارامیا نے کہا کہ ترقی کے معاملے میں کرناٹکا اتر پردیش سے بہت آگے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غذاؤں سے ہندو توا کی شناخت نہیں ہوتی اصل انسانیت ہے ، شہر بنگلورو میں کل یوگی کی آمد کے بعد وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ کا استقبال ہے، کرناٹک کی ترقیات کا جائزہ لے کر جائیں ۔ بالخصوص اندرا کینٹین اور راشن ڈپو میں حاضری دیں تا کہ کرناٹک جیسی اسکیمیں اتر پردیش میں متعارف کی جاسکیں۔ 

وز یر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ سافٹ ہندو توا کیا ہے ، سافٹ اور ہارڈ ہندوتوا مجھے معلوم نہیں ہے، میں مندروں کو جاتا ہوں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں ہر مندر کا دورہ کرتا رہوں، اُڈپی کے کرشنا مٹھ کو نہ جانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، سدارامیا نے سوالیہ انداز میں کہا کہ صرف کلڈ کا پربھا کر بھٹ کے پرائیویٹ اسکول کو مڈ ڈے میل کیوں دیا جائے؟ مڈڈے میل دوسری اسکولوں کو بھی دیا جاسکتا ہے۔ ساحلی علاقہ میں فرقہ وارانہ لڑائی جھگڑے کا براہ راست ذمہ دار بی جے پی کو قرار دینے کے لئے سدارامیا نے کہا کہ فرقہ ورانہ کشمکش بی جے پی کی دین ہے ۔ فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے سنگھ پریورار کا ہاتھ ہے۔ سنگھ پریوار ہی فسادات کی جڑ ہے، بی جے پی کو چاہئے کہ وہ فرقہ وارانہ پس منظر رکھتے ہوئے سیاست نہ کرے، یہ عوام پرامن معاشرہ کے لئے انتہائی تباہ کن ہے، انہوں نے کہا کہ پاپو لر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی ) اور بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کے سلسلہ میں بحث کریں، کسی بھی تنظیم پر پابندی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی تا ہم پی ایف آئی ، بجرنگ دل اور سری رام سینا تنظیموں کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھتے ہوئے کڑی نگرانی کی ہدایت دی گئی ہے ، خطاب کے دوران سدارامیا نے اپنے مخصوص انداز میں بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یڈیورپا اور جے ڈی ایس کے کمارا سوامی کے حوالے سے پیشین گوائی کی، سدارامیا نے یڈیورپا کے با پ کو قسم کھاتے ہوئے کہا کہ یڈیورپا ان کے باپ کی قسم سے وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے ، کمارسوامی کو چاہئے کہ وہ بھی وزیر اعلیٰ کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ، اس دوران انہوں نے اپنے پانچ سالہ دورا اقتدار کا آخری بجٹ فروری میں پیش کرنے کے متعلق بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں بجٹ پیش ہوگا، 2025وژن کی منظر کشی کی گئی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ ویرپا موائیلی منشور ساز کمیٹی کے صدربنائے گئے ہیں۔ 


Share: